Firefox 8.0 for iOS released with tons of new features

Firefox 8.0 For IOS Released With Tons Of New Features

موزیلا نے آئی او ایس کے لیے فائر فاکس 8.0 جاری کر دیا

موزیلا نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے فائر فاکس براؤزر کا نیا ورژن 8.0جاری کر دیا ہے۔ اس نئے اپ ڈیٹڈ براؤزر میں بہت سے نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔
یہ نیابراؤزر اور اس کے فیچرز موزیلا کے پراجیکٹ کوانٹم کی تیاری لگتے ہیں۔ پراجیکٹ کوانٹم کا مقصد 2017 کے اختتام تک اگلی نسل کا ویب انجن ڈویلپ کرنا ہے۔
فائر فاکس کے نئے ورژن میں موزیلا نے نائٹ موڈ بھی شامل کیا ہے، جو رات کے وقت ڈسپلے کی برائٹ نیس کا کم کر دے گا۔

براؤزر میں کیو آر کوڈ ریڈر بھی شامل کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کیو آر کوڈ ریڈنگ کے لیے صارفین کو اب کوئی الگ سے تھرڈ پارٹی ٹول ڈاؤن لوڈ کرنا نہیں پڑے گا۔موزیلا نے براؤزر میں yMail ای میل کلائنٹ کو بھی شامل کیا ہے۔
اگر آپ Firefox Logins کو پاس ورڈ سنک کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اب آپ اسے مزید سہولت سے استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

موزیلا نے اس میں بہتر لاگ ان پیج ڈیٹیکشن کے فیچر متعارف کرائے ہیں۔


نئے براؤزر میں موزیلا نے بہت سے بگ بھی درست کیے ہیں۔ مثال کے طور پر یوٹیوب اور دوسری ویڈیوز سائٹس پر آواز تو ٹھیک پلے ہوتی تھی لیکن ویڈیو ایک جگہ ہی رہتی تھی۔ یہ مسئلہ بھی اب حل ہوگیا ہے۔
براؤزر میں ایک نیا فیچر Feature Recommendations ٹیب کا بھی ہے جو براؤزنگ کے تجربے کے دوران صارفین کا وقت بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ براؤزر ابھی صرف جرمنی اور امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-21

More Technology Articles