Firefox gets picture-in-picture video playback on Windows

Firefox Gets Picture-in-picture Video Playback On Windows

فائر فاکس فار ونڈوز میں پکچر اِن پکچر ویڈیو پلے بیک کا فیچر شامل کر دیا گیا

موزیلا نے فائر فاکس میں پکچر اِن پکچر ویڈیو پلے بیک کا فیچر شامل کر دیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین دیگر کام کرتے ہوئے ایک چھوٹی ونڈو میں ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو فائر فاکس کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا پڑےگا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آپ جب بھی کسی ویڈیو پر ماؤس لے جائیں گے، اس میں نیلے رنگ کا Picture-in-Picture آپشن ظاہر ہو جائے گا۔ اس پر کلک کرنے سے ویڈیو ایک چھوٹی ونڈو میں کھل جائےگی، جسے ڈریگ کر کے دوسری جگہ بھی منتقل کیا جا سکے گا۔ 

موزیلا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ابھی صرف  ونڈوز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ جنوری میں اسے لینکس اور میک کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔ 

تاریخ اشاعت: 2019-12-05

More Technology Articles