FIREFOX WILL NOW PUSH EMAIL SOCIAL MEDIA NOTIFICATIONS DIRECTLY TO YOUR BROWSER

FIREFOX WILL NOW PUSH EMAIL SOCIAL MEDIA NOTIFICATIONS DIRECTLY TO YOUR BROWSER

فائر فاکس اب ای میل اور شوشل میڈیا نوٹیفیکیشن براہ راست براؤزر میں دکھائے گا

اب فائر فاکس پر کام کرتے ہوئے درجنوں ٹیبز کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ایک نئی اپ ڈیٹ میں براؤزر ویب سائٹس کو اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ صارفین کو ویب سائٹس کھولے بغیر نوٹیفیکیشن دکھا سکیں۔
ای میل، شوشل میڈیا اور دوسری ویب سائٹس کھول کر نوٹیفیکیشن چیک کرتے رہنے سے بہتر ہے کہ صارفین اپنا کام کرتے رہیں، جب بھی نوٹیفیکیشن اپ ڈیٹ ہو، ڈویلپر آپ کو بغیر ویب سائٹ کھولے وہ نوٹیفیکیشن دکھا سکے۔

اس اپ ڈیٹ کےبعد صارفین کو بیک وقت بہت سی ویب سائٹس کی ٹیبز کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی کمپیوٹر بیک گراؤنڈ میں تمام ویب سائٹس چلا کر ہلکان ہوگا۔
صارفین کو اس حوالے سے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ ڈویلپر بے تحاشا ان چاہے نوٹیفیکیشن بھیج بھج کر انہیں مصیبت میں ڈال دیں گے۔

(جاری ہے)

اچھی بات یہ ہے کہ ڈویلپرز کو نوٹیفیکیشن بھیجنے کے لیے صارفین کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔

فائرفاکس ایڈریس بار کے ساتھ ”I “ کنٹرول سنٹر کے آئیکون پر کلک کر کے صارفین پش نوٹیفیکیشن کی سیٹنگ کر سکتے ہیں۔
بغیر ٹیب کے پش نوٹیفیکیشن ابھی بھی میک پر سفاری پش نوٹیفیکیشز اور ایپل پش نوٹیفیکیشن سروس پر کام کر رہے ہیں۔ گوگل کروم میں بھی اسی طرح کا پش نوٹیفیکیشن سسٹم موجود ہے۔
موزیلا اس فیچر کو W3C Push API کے ذریعے پیش کرے گا۔ فی الوقت تمام ویب سائٹس صارفین کو پش نوٹیفیکیشن نہیں بھیج سکیں گے۔بہت سی ویب سائٹس کو اس حوالےسے کافی کام کرنا پڑے گا۔ ایسے ڈویلپر جو پش نوٹیفیکیشن فراہم کرنا چاہتے ہیں وہ فائر فاکس کے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کے صفحہ پر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-27

More Technology Articles