Five Drone Videos Of Cities During The Corona Crisis: To Make You Silent

Five Drone Videos Of Cities During The Corona Crisis: To Make You Silent

کورونا وائرس کے بحران میں چند لاک ڈاؤن شہروں کی ڈرون فوٹیج

کورونا وائرس کے بحران میں دنیا جیسے منجمد ہوگئی ہے۔ زیادہ تر افراد اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ اس وجہ سے گلیاں بالکل سنسان ہیں۔ چند ہفتوں پہلے تک کسی کے وہم و گمان  میں نہیں تھا کہ انتہائی گنجان آبادشہروں کی گلیاں اور سڑکیں اس طرح سنسا ن ہو نگی۔ذیل میں ہم آپ کو چند ایسے شہروں کی ڈورن فوٹیج دکھا رہے ہیں جو عام حالات میں بہت آباد شہر ہیں لیکن کورونا نے ان کی ساری رونق کو گہنا دیا ہے۔


1۔ ووہان۔ چین

ووہان وہ شہر ہے جہاں سے یہ وبا دسمبر کے آخر میں  شروع ہوئی تھی۔ اس شہر کی گلیاں خوفناک حد تک سنسان ہو چکی ہیں۔ شہر کی   یہ گلیاں  حکومتی سختیوں کی وجہ سے بھی ویران ہیں۔


(جاری ہے)

میلان، اٹلی

اٹلی میں کورونا کی وبا چین سے زیادہ تیزی سے پھیلی ہے ، جس کی وجہ سے اب یہاں کوئی بھی نظر نہیں آتا۔ یہ ڈرون فوٹیج میلا کے شمال مغرب قصبے  بارانتزاتہ کی ہیں۔


3۔ بوسٹن، امریکا

بوسٹن میں ہفتے کے آخری  دو دنوں میں  گلیاں لوگوں سے بھری ہوتی ہیں لیکن مارچ 2020 میں ایسا نہیں ہے۔
اب تو شہر کی گلیوں میں سے گزرتی گاڑیوں کی تعداد کو ہاتھوں کی انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے۔


4۔ پیرس، فرانس

پیرس بھی اس وقت گھوسٹ ٹاؤن کا منظر پیش کر رہا ہے۔ شہر کی سڑکیں اورگلیاں سنسان ہیں۔

5۔ تل ابیب، اسرائیل

تل ابیب، اسرائیل میں کووڈ-19 کی وبا کی شدت دوسرے بہت سے ممالک سے کم ہے لیکن یہاں بھی زندگی منجمد ہے۔


تاریخ اشاعت: 2020-03-21

More Technology Articles