Flickr is bought out by SmugMug for an undisclosed price

Flickr Is Bought Out By SmugMug For An Undisclosed Price

SmugMug نے Flickr کو خرید لیا

یاہو نے Flickr کو 2005 میں 20 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ اب جمعے کو اسے پروفیشنل فوٹو گرافی سروس SmugMugنے Flickr کو خرید لیا ہے۔ SmugMug یا Flickr نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ خریداری کتنی رقم کے عوض طے پائی ہے۔
SmugMugنے کل اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے تہنتی پیغام درج کیا تھا۔ انہوں نے SmugMug کو اب دنیا کی سب سے متاترکن فوٹوگرافر کمیونٹی قرار دیا۔
Flickr کا قیام موبائل انقلاب سے پہلے 2004 میں عمل میں آیا تھا۔

(جاری ہے)

ویریزن نے جب یاہو کو 4.5 ارب ڈالر میں خریدا تھا تو Flickr ویریزن کا حصہ بن گئی تھی۔ اس ویب سائٹ کے 75 ملین سے زیادہ ممبران جبکہ اس کے صآرفین کی تعداد 100 ملین سے زیادہ ہے۔
SmugMug کا قیام 2002 میں عمل میں آیا تھا۔ کمپنی کے سی ای او ڈون میکاسکل نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کی تصویروں کو نہیں چھانٹتے تاکہ معلومات حاصل کر کے زیادہ بولی دینے والوں کو بیچی جائیں یا انہیں اشتہاری مہم کے لیے استعمال کیا جائے۔
صاف ظاہر ہے اُن کا یہ تبصرہ فیس بک پر طنز تھا۔ کیمبرج اینالیٹیکا نے پچھلے دنوں 87 ملین فیس بک صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے اسے اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال کیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-21

More Technology Articles