'Fortnite' made a historic $1.8 billion in 2019

'Fortnite' Made A Historic $1.8 Billion In 2019

فورٹ نائٹ نے 2019 میں 1.8 ارب ڈالر کی تاریخی کمائی کی

فورٹ نائٹ نے  2019 میں فروخت سے  1.8 ارب ڈالر  کمائے۔ویڈیو گیمز کی تاریخ میں یہ کسی بھی   ویڈیو گیم کی ایک سال کی کمائی سے بھی زیادہ ہے۔ اگرچہ فورٹ نائٹ تیکنیکی طور پر مفت ہے لیکن  گیم ڈویلپر ایپک گیمز نے  کھلاڑیوں کے لیے  10 ڈالر ماہانہ میں  بیٹل پاس جاری کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑی رقم کے عوض کھلاڑی کے کپڑے،،  ہتھیار اور رقص کے انداز بھی خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس گیم کے فعال کھلاڑیوں کی تعداد ساڑھے بارہ کروڑ ہے۔بہترین مارکیٹنگ کی وجہ سے اس گیم نے  ایونجرز اور سٹار وارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گیمنگ انڈسٹری  کے لیے سال 2019  کافی اچھا سال رہا۔ اس سال  پوری انڈسٹری نے فروخت سے 120 ارب ڈالر حاصل کیے۔ یہ 2018 کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔گیمنگ مارکیٹ میں موبائل گیمز کا حصہ 64.4 ارب ڈالر ، پی سی گیمنگ کا 29.4 ارب ڈالر اور کنسولز کا 15.4 ارب ڈالر رہا۔ باقی آمدن وی آر / اے آر   اور گیمز سے متعلقہ دوسرے شعبوںمیں ہوئی۔


تاریخ اشاعت: 2020-01-04

More Technology Articles