Foxconn's Chinese factories to remain closed for at least another week due to Coronavirus

Foxconn's Chinese Factories To Remain Closed For At Least Another Week Due To Coronavirus

کورونا وائرس کی وجہ سے فاکس کون کی چینی فیکٹریاں مزید ایک ہفتہ بند رہیں گی

کورونا وائرس نے چین کے صوبے ہوبئی میں موجود فاکس کون کی فیکٹریوں پر بھی تالے ڈلوا دئیے ہیں۔ یہ فیکٹریاں 10 فروری تک بند رہیں گی۔ ان فیکٹریوں کے بند ہونے کا کمپنی کے گاہکوں کو کافی نقصان ہوگا۔ فاکس کون کا سب سے بڑا گاہک ایپل ہے۔ فاکس کون کی  فیکٹریوں میں ہی ایپل کےآئی فون تیارہوتے ہیں۔ توقع ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے  آئی فون کی فراہمی میں 10 فیصد کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

فاکس کون سے پہلے ایپل بھی 9 فروری تک  اپنے چینی دفاتر اور فیزیکل سٹورز بند کرنے کی ہدایات جاری کر چکا ہے۔
پچھلے ہفتے فاکس کون نے ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں بتایا تھا  کہ کورونا وائرس کی وبا سے  آئی فون کی فراہمی میں  کمی واقع نہیں ہوگی۔ کمپنی نے اس حوالے سے اقدامات کر لیے تھے۔ ان اقدامات میں  پروڈکشن کو ویتنام، بھارت اور میکسیکو کی فیکٹریوں میں منتقل کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فاکس کون  اوور ٹائم شفٹ بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ کمپنی کے گاہکوں کی مصنوعات تاخیر کا شکار نہ ہوں۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-06

More Technology Articles