Fuchsia OS Is REAL And Will Replace Android!

Fuchsia OS Is REAL And Will Replace Android!

فیوشیا او ایس حقیقت ہے اور یہ اینڈروئیڈ کی جگہ لے گا

گوگل  کے نئے آپریٹنگ سسٹم فیوشیا او ایس کے بارے میں 2016 سے خبریں آ رہی ہیں۔  یہ گوگل کا دوسرا آپریٹنگ سسٹم ہے جسے اوپن سورس ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔مستقبل میں فیوشیا ، اینڈروئیڈ کی جگہ  لے گا۔گوگل عام طور پر اس کے بارے میں بات نہیں کرتا لیکن اس  سال آئی / او کانفرنس میں گوگل نے اس بارے میں بھی بات کی ہیں۔
گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم  فیوشیا  اینڈروئیڈ یا نئے کرو م او ایس کی طرح نہیں ہوگا۔
یہ ایک تجرباتی پروجیکٹ ہے جو تمام ڈیوائسز بشمول انٹرنیٹ آف تھنگز پر بھی آسانی سے چلے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ  فیوشیا او ایس ایک نئی اپروچ ہے ، جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کس طرح کا ہو سکتا ہے۔
فیوشیا او ایس   کو 2021 میں جاری کیا جا سکتا ہے۔ گوگل کی دوسری مصنوعات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل ہے کہ گوگل ایک ہی آپریٹنگ سسٹم پر انحصار کرے گا۔

(جاری ہے)

گوگل کی چیٹ ایپس کی تعداد 6 ہے ۔ ان میں ہینگ آؤٹ، چیٹ، میٹ، ڈوآو، میسیجز اور ووٹ شامل ہیں۔ تاہم گوگل  اب ڈپلیکیٹ یعنی ایک جیسی  ایپس کو ختم بھی کر رہا ہے۔ اِن باکس ختم ہو چکی ہے۔ اَلو بند ہوگئی ہے۔ ہینگ آؤٹ کلاس 2020 میں کام نہیں کرے گی اور گوگل پلے میوزک کے فنکشنز  یوٹیوب میوزک میں شامل کر دئیے گئے ہیں۔بلوم برگ کا خیال ہے کہ فیوشیا کو 2021 میں جاری کیا جائے گا اور یہ اگلے پانچ سالوں میں سمارٹ فونز میں اینڈروئیڈ کی جگہ لے گا۔ اس کے سورس کوڈ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس پر اینڈروئیڈ ایپس بھی چل سکیں گی۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-11

More Technology Articles