Galaxy S10 to ditch the iris scanner

Galaxy S10 To Ditch The Iris Scanner

گلیکسی ایس 10 میں سے آئیرس سکینر ہٹا دیا جائے گا

رپورٹس کے مطابق سام سنگ اپنی ڈیوائسز سے آئیرس سکینر ہٹا رہا ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 وہ آخری ڈیوائس ہوگی، جس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
آئیرس سکینر کو ہٹانے کے بعد سام سنگ تھری ڈی فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق سام سنگ ایک اسرائیلی کمپنی Mantis Vision کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں ضروری ٹیکنالوجی ڈویلپ کرنے کے لیے کام رہاہے۔


رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 10 اور ایس 10 پلس میں بائیو میٹرک سیکورٹی فیچر کے لیے ڈسپلے میں ہی فنگر پرنٹ ریڈر شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈسپلے میں فنگرپرنٹ کے ساتھ بہت سے سمارٹ فونز اس وقت مارکیٹ میں موجود ہیں۔ اس لیے سام سنگ کی طرف سے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہوگی تاہم سام سنگ اس میں خود سے تبدیلیاں کر کے اس ٹیکنالوجی کو اپنے سمارٹ فونز میں شامل کرنا چاہتا ہے۔
ایک ممکنہ صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ فنگرپرنٹ سکینر کے ساتھ بلڈ پریشر یا دل کی دھڑکن معلوم کرنے کا سنسر شامل کر دیا جائے لیکن یہ ٹیکنالوجی ابھی تجارتی پیمانے پر استعمال کے لیے ڈویلپ نہیں ہوئی، اس لیے سام سنگ کی طرف سے اس کا استعمال مشکل ہے۔ مستقبل میں ایسا ضرور ممکن ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-24

More Technology Articles