Galaxy S5 Ki naqal bhi aney ko tayar hai

Galaxy S5 Ki Naqal Bhi Aney Ko Tayar Hai

گلیکسی ایس 5 کی نقل بھی ہے آنے کو تیار

نمبر 1چینی صنعتکار جو کہ اب تک مشہور فونز گلیکسی ایس 4 ، گلیکسی نوٹ 3اور آئی فون 5 سی کی حقیقت سے قریب تر نقل بنا چکے ہیں اب دعوی کر رہے ہیں کہ گلیکسی ایس 5 کی نقل بنانے کے لیے کام شروع کیا جا چکا ہے۔ یہ خبر چائنہ سینٹرک سمارٹ فون بلاگ کی طرف سے سامنے آئی تھی۔

(جاری ہے)

کچھ اور سامنے آنے والی خبروں کے مطابق اس کمپنی نے بے تحاشہ معاہدے بھی کر لئے ہیں، اور بہت سی ڈیلز فائنل ہو چکی ہیں۔ یہ بھی ممکن ہی کہ یہ سب سستی مارکیٹنگ اور اپنی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے کہا گیا ہو۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق گلیکسی ایس 5 کی یہ نقل مارچ کے آخر تک مارکیٹ میں آنے کی امید ہے۔ لیکن ابھی تک یہ حتمی طور پر نہیں کیا جا سکتا کہ اصل ایس 5کب دستیاب ہوگا!۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-28

More Technology Articles