Galaxy S9 and S9 plus reported to come with in cell touch displays

Galaxy S9 And S9 Plus Reported To Come With In Cell Touch Displays

سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس میں ان سیل ٹچ ڈسپلے ہوگا

تھرڈ پارٹی سپلائرز کے لیے یہ بری خبر ہے کہ 5.77 انچ سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور6.22 انچ ایس 9 پلس میں ان سیل ٹچ ڈسپلے ہوگا۔سام سنگ کا منصوبہ ہے کہ نئے فلیگ شپ میں Y-OCTA ڈسپلے کو شامل کیا جائے۔ یہ سام سنگ ڈسپلے کی ٹیکنالوجی ہے جس سے لچکدار او ایل دی ڈی میں ہی ٹچ فنکشن شامل کر دئیے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس سے فون مزید پتلا ہو جائے گا اور اس کی لاگت میں بھی 30 فیصد تک کمی ہوگی۔

سام سنگ ان پینل کو خود ہی بنائے گا جس سے اس کی پیداواری لاگت مزید کم ہوجائے گی۔
ان ڈسپلے یونٹ کو تیزی سے بنانے کا کام اگلے سال شروع ہوگا۔ آج کل ایک ماہ میں 30 سے 40 لاکھ یونٹ بنائے جا سکتے ہیں۔ اگلے سال اس گنجائش کو بڑھا کر ماہانہ ایک کروڑ یونٹ کر دیا جائے گا۔سام سنگ کی کوشش ہے کہ اب فون کے پارٹس وغیرہ کی پروڈکشن خود ہی کرے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-03

More Technology Articles