Germany tests its first 'electric highway' for trucks

Germany Tests Its First 'electric Highway' For Trucks

جرمنی اپنی پہلی برقی ہائی وے کے تجربات کر رہا ہے

جرمنی اُن ممالک کی صف میں کھڑا ہو گیا ہے جو ٹرکوں کے لیے برقی یا الیکٹرک ہائی وے پر کام کر رہے ہیں۔ جرمنی نےایک بڑی سڑک کے  3.1 میل کے  حصے پر ای ہائی وے سسٹم بنا کر تجربات شروع کر دئیے ہیں۔ یہ برقی ہائی وے  فرینکفرٹ اور دارمشتات کے درمیان بنائی گئی ہے۔ اس برقی ہائی وے پر الیکٹرک-ڈیزل ہائی بریڈ ٹرک چلائے جاتے ہیں۔ یہ ٹرک سڑک کے اوپر لگی  بجلی کی تاروں سے بجلی حاصل کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اس طرح کے تجربات رات کے وقت  یا غیر مستعمل ہوائی اڈوں پر کیے جاتے تھے۔
دنیا میں پہلی ای ہائی وے 2016 میں سوئیڈن میں لانچ کی گئی تھی۔ ای ہائی وے میں ٹرک  اوپر لگی بجلی کی تاروں سے بجلی لیتے ہیں اور اس سے اپنا انجن چلاتے ہیں۔اس سسٹم میں جب ٹرک رکے ہوں تو بجلی  گرڈ کو فراہم کرتے ہیں، اس لیے ٹریفک جام میں بھی یہ سسٹم کافی مفید ہے۔
جرمنی میں کیے جانے والے تجربات میں سڑک پر صرف 5 الیکٹرک ٹرک چلائے جا رہےہیں جبکہ اس پوری سٹرک سے ہر روز 1 لاکھ 35 ہزار گاڑیاں روز گزرتی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-12

More Technology Articles