GMAIL HITS 1 BILLION MONTHLY ACTIVE USERS

GMAIL HITS 1 BILLION MONTHLY ACTIVE USERS

جی میل کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی

الفابیٹ کے چوتھی سہ ماہی کے معاشی اعدادوشمار کے ساتھ ساتھ گوگل نے یہ بھی بتایا کہ اس کی ای میل سروس جی میل کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔ای میل سروسز کے حوالے سے یہ خاصے متاثر کن اعدادوشمار ہیں۔گوگل نے دوسری مصنوعات جیسے ہینگ آؤٹ کے متعلق اعداد وشمار ظاہر نہیں کیے۔ پچھلے سال مئی میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ جی میل کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 900 ملین ہے۔


جی میل گوگل کی ساتویں سروس ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے گوگل سرچ، کروم، اینڈروئیڈ، گوگل پلے، میپس اور یوٹیوب کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد ایک ارب ہوچکی ہے۔
جیسے جیسے جی میل کے صارفین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے گوگل جی میل کے لیے بہت ہی دلچسپ فیچر ز بھی متعارف کراتا جا رہا ہے۔ کچھ عرصے پہلے جی میل نے ان بکس ایپ کے لیے سمارٹ ریپلائی کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔گوگل کے مطابق اب تک سمارٹ فون ایپلی کیشن سے جتنے بھی رپلائی دئیے گئے ہیں، اُن میں سے 10فیصد اسی سمارٹ رپلائی فیچر کے بنائے ہوئے تھے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-03

More Technology Articles