Gmail most useful experimental feature Undo Send gets official

Gmail Most Useful Experimental Feature Undo Send Gets Official

جی میل ان ڈو سینڈ ای میل

جی میں Undo Send کا فیچر بہت عرصے سے شامل تھا، مگر اس فیچر کوLab سیٹنگ سے ایکٹیویٹ کرنا پڑتا تھا۔اب اس فیچر کو باقاعدہ طور پر جی میل میں شامل کر دیا گیاہے۔اب یہ فیچر جی میل سروس کا باقاعدہ حصہ ہے۔

(جاری ہے)


اس ای میل فیچر کی بدولت غلطی سے بھیجی جانے والی، غصے میں بھیجی جانے والی یا غلط پتے پر بھیجی جانی والی ای میل کو Send بٹن دبانے کے کچھ دیر بعد تک Undo کر کے کینسل کیا جا سکتا ہے۔بہت سے لوگوں کے نزدیک جی میل کا یہ فیچر گوگل لیب کے پیش کیے گئے تمام فیچرز میں سب سے بہترین ہے۔
اب یہ فیچر اُن صارفین کے لیے بھی آن ہو جائے گا جنہوں نے اسے جی میل کی سیٹنگ میں جاکر آن نہیں کیا۔کئی سالوں سے تجربات کےمراحل سے گذرتے اس فیچر کو بہت پہلے جی میل کا حصہ بنا دینا چاہیے تھا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-24

More Technology Articles