Gmail update on iOS in four years

Gmail Update On IOS In Four Years

گوگل نے جی میل آئی او ایس ایپ کےلیے 4سالوں میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرادی

گوگل نے آئی او ایس کے لیے جی میل کی نئی اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔ گوگل کے مطابق آئی او ایس ایپ کے لیے یہ 4 سالوں میں سب سے بڑی اپ ڈیٹس ہیں۔
آئی او ایس کے لیے جی میل کی نئی ایپ میں چند نئے فیچر بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔اب یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ کی طرح نظر آتی ہے۔
اب جی میل آئی او ایس کے صارفین ای میل بھیجنے کے چند سیکنڈ بعد تک اسے روک سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے گوگل نے Undo Send کا فیچر متعارف کرایا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے سرچ اور انسٹنٹ رزلٹ کو بھی تیز رفتار بنایا ہے۔یہ ایپلی کیشن پہلے سےزیادہ بہتر تجاویز دے گی۔
گوگل نے کیلنڈر ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے ۔ اب صارفین لینڈ سکیپ ویو میں ہفتہ وار اور ماہانہ شیڈول دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین متبادل کیلنڈر، جیسے قمری، اسلامی اور بکرمی کیلنڈر، بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-07

More Technology Articles