Gmail will soon warn you when an unencrypted message arrives

Gmail Will Soon Warn You When An Unencrypted Message Arrives

جی میل بغیر انکرپشن کے پیغام ملنے پر خبردار کرے گا

جی میل ایک ایسے نوٹیفیکیشن سسٹم پر کام کر رہا ہے جو غیر محفوظ سرورز یا انکرپشن استعمال نہ کرنے والے سرورز سے آنے والی ای میلز کے بارے میں صارفین کو خبردار کرے گا۔گوگل نے اپنی ای میل سروس کو تو اپ ڈیٹ کیا ہے مگر ایسے خطرات باقی ہیں جو ایس ایس ایل ریکوئسٹ یا وائرس زدہ ڈی این ایس سرورز کی وجہ سے ہوں۔

(جاری ہے)


گوگل کا کہنا ہے کہ جی میل سے جی میل پر رابطہ کرنے میں کوئی خرابی یا دشواری نہیں ہوتی لیکن دوسرے سرورز سے آنے والی ای میلز بغیر انکرپشن کے آ سکتی ہیں۔ایسی ہی بغیر انکرپشن کے آنے والی ای میلز کے لیے گوگل الرٹ سسٹم شروع کرے گا۔ ایک دو مہینوں میں تمام جی میل صارفین انکرپشن کے بغیر سرورز سے آنے والی ای میل کے بارے میں گوگل نوٹیفیکیشن سے مطلع ہو سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-15

More Technology Articles