Google + will sunset personal accounts on April 2

Google + Will Sunset Personal Accounts On April 2

گوگل پلس 2 اپریل سے پرسنل اکاؤنٹس کو ختم کر دے گا

گوگل نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپریل میں کسی بھی وقت گوگل پلس کوبند کر دیں گے۔ گوگل پلس کے کم صارفین اور کم استعمال کی وجہ سے گوگل کی خواہش ہے کہ اس پر صرف کیےجانے والے ذرائع کسی اور کام میں لائیں جائیں۔
ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل نے سوشل نیٹ ورک کے بند کیے جانے کی ٹائم لائن کے بارے میں بتایا ہے۔ گوگل پلس 2 اپریل سے صارفین کے پرسنل اکاؤنٹس بند کر دے گا۔
اس وقت تک صارفین گوگل پلس سے اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ک سکتے ہیں۔ (ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں)۔ گوگل فوٹوز میں موجود تصاویر حذف نہیں کی جائیں گی۔
4 فروری سے صارفین نیا گوگل پلس پروفائل، پیج، کمیونٹی یا ایونٹ تخلیق نہیں کر سکیں گے۔ اگلے چند ہفتوں میں صارفین ویب سائٹس میں گوگل پلس سے سائن ان نہیں ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

ہو سکتا ہے کہ کمپنی گوگل پلس کی بجائے گوگل سےہی سائن ان ہونے کی سہولت فراہم کر دے۔
جی سوئٹ کے صارفین کے گوگل پلس اکاؤنٹ بددستور کام کرتے رہیںگے۔ گوگل ابھی صرف کنزیومر اور ادائیگی نہ کرنے والوں کےا کاؤنٹ ڈیلیٹ کر رہا ہے۔
گوگل پلس اس وقت سامنے آیا تھا، جب فیس بک سوشل میڈیا کا مقبول ترین پلیٹ فارم بن چکا تھا۔ شروع میں گوگل پلس تھوڑا کامیاب ہوا لیکن اسے فیس بک جیسی کامیابی نصیب نہ ہوئی اور یہی اس کے بند ہونے کی وجہ بنی ہے۔


تاریخ اشاعت: 2019-01-31

More Technology Articles