Google added a share button to search results

Google Added A Share Button To Search Results

گوگل کے نئے فیچر سے صارفین سرچ رزلٹ شیئر کر سکتے ہیں

ایک  رپورٹ کے مطابق  گوگل سرچ ایپ میں ایک نیا فیچر شامل  کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین  گوگل سرچ رزلٹ کو شیئر کر سکیں گے۔گوگل ایپ بیٹا فاراینڈروئیڈ میں صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین سرچ رزلٹ کو شیئر کر سکیں گے۔
گوگل ایپ کے بیٹا ورژن کےصارفین اب سرچ رزلٹ پر ایک شیئر بٹن بھی دیکھیں گے۔اس بٹن پر ٹیپ کرنے سے شیئر مینو ظاہر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق اس  بٹن پر  ٹیپ کرنے  سے سرچ رزلٹ شیئر ہونے کی بجائے  صرف سرچ ٹرم  کا  ٹیکسٹ ہی شیئر ہوتا ہے۔جب کوئی دوسرا اس سرچ ٹرم سے سرچ کرتا ہے تو  پرسنلائزڈ رزلٹس کی وجہ سے دوسرے صارفین کو  الگ نتائج ظاہر ہونگے۔
پرسنلائزڈ سرچ کی وجہ سے  الگ نتائج ظاہر ہونے سے یہ فیچر اتنا فائدہ ثابت نہیں ہوگا جتنا ایک سے نتائج  دکھانےکی صورت میں مفید ہو سکتا تھا۔ ہو سکتا ہے گوگل بتدریج اس فیچر کو بہتر بنا کر سرچ ٹرم کے ساتھ ایک جیسے نتائج بھی شیئر کرے۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-21

More Technology Articles