Google adds Live Captions to Hangouts Meet, but only on Android

Google Adds Live Captions To Hangouts Meet, But Only On Android

گوگل نے ہینگ آؤٹس میٹ میں لائیو کیپشنز شامل کردئیے

گوگل نے اس سال کے شروع میں  گوگل آئی /او کے دوران لائیو کیپشنز کے فیچر کو متعارف کرایاتھا لیکن اس فیچر کی لانچنگ کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔
لائیو کیپشنز کے ساتھ ویڈیو کالز،  سننے کی مختلف صلاحیت رکھنے والے افراد کے بیچ زیادہ مفید ہونگی۔ گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ صارفین اب اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ نیا فیچر ابھی صرف اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر ہی دستیاب ہے  لیکن گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر جلد ہی   آئی او ایس اور ویب پر  دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)


اگر اپ اینڈروئیڈ ڈیوائس استعمال کر رہے ہیں تو میٹنگ کے دوران  آپ ہینگ آؤٹس میٹ ایپ کے  اوپر دائیں طرف کلوزڈ کیپشنز کے بٹن پر ٹیپ کریں۔ فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی زبان کے صارفین کے لیے متعارف کراگیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ فیچر جس ڈیوائس میں فعال کیا جائے گا، صرف اس میں ہی نظر آئے گا۔ میٹنگ کے دوسرے شرکا کو اسے الگ سے فعال کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ یہ میٹنگ کی ریکارڈنگ میں یہ لائیو کیپشنز  نظر نہیں  آئیں گے۔
اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا تو دیا گیا ہے لیکن یہ سب کے ساتھ چند ہفتوں میں ہی فعال ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-17

More Technology Articles