Google adds Smart Reply to Gmail

Google Adds Smart Reply To Gmail

گوگل نے جی میل میں سمارٹ رپلائی کافیچرمتعارف کرا دیا

گوگل نے اپنی سالانہ ڈیویلپر کانفرس میں گوگل کی کچھ مصنوعات کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان اپ ڈیٹس میں سے ایک کے مطابق گوگل کی ای میل سروس جی میل میں سمارٹ رپلائی کا فیچر شامل کر دیا گیا ہے۔ سمارٹ رپلائی کے فیچر کی سہولت اور جی میل فاراینڈروئیڈ اور جی میل فار آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر ہوگی۔

(جاری ہے)


نئے فیچر سے صارفین ای میل کے مواد کے مطابق جلدی سے اس کا جواب دے سکیں گے۔

گوگل کا مصنوعی ذہانت کا الگورتھم آنے والی ای میل کو پڑھ کر تین نمونے کے رپلائی تجویز کرے گا۔یہ سسٹم آپ کے لکھنے کے برتاؤ سے سیکھتے ہوئے سمارٹ رپلائی تجویز کرے گا۔ یہ فیچر کمپنی کی میسجنگ ایپلی کیشن اَلو میں بھی کام کرے گا۔
سمارٹ رپلائی کا فیچر پہلےانگریزی زبان کےلیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ جلد ہی اسے دوسری زبانوں کےلیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-18

More Technology Articles