Google adds wait times for restaurants

Google Adds Wait Times For Restaurants

اب گوگل بتائے گا کہ آپ کو ریسٹورنٹس میں کتنا انتظار کرنا پڑسکتا ہے

گوگل کی کوشش ہے کہ صارفین کووقت کو بچایا جائے گا۔ اسی لیے گوگل نے میپس اور سرچ میں ایک نئے فیچر کو شامل کیا ہے۔ یہ فیچر آپ کو بتائے گا کہ ریسٹورنٹس میں آپ کو کتنا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس طرح صارفین لائنوں میں لگنےسے بچ سکتے ہیں۔
اس فیچر سے صارفین بہتر طور پر ریسٹورنٹ جانے کی ٹائم کو پلان کر سکتےہیں۔ صارفین آرام سےجان سکتے ہیں کہ ریسٹورنٹس میں رش کس وقت ختم ہوگا۔


صارفین میپس یا سرچ میں اپنے پسندیدہ ریسٹورنٹ کو منتخب کر کے اس فیچر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


صارفین انتظار کے متوقع وقت کو کاروبار کےاندراج میں Popular Times سیکشن میں دیکھ سکتےہیں۔دوسری چیزوں کے علاوہ یہ فیچر ریسٹورنٹ کے دن میں مصروف ترین اوقات کے بارے میں بھی بتائے گا اور یہ بھی بتائے گا کہ صارفین قطار میں کتنی دیر کھڑے رہتےہیں۔
گوگل میپس کے سافٹ وئیر انجینئر کوانگ ڈونگ نےبتایا کہ یہ فیچر اکھٹا کیے گئے تاریخی ڈیٹا کی بنیاد پر انتطار کے وقت کا تخمینہ لگاتا ہے۔یہ فیچر پہلے لانچ کیے گئے Popular Times اور Visit Duration کے فیچر کی طرح کام کرتا ہے۔گوگل کا یہ فیچر 10 لاکھ ریسٹورنٹس کے لیے کام کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-07

More Technology Articles