Google Allo will soon be available on your desktop

Google Allo Will Soon Be Available On Your Desktop

گوگل اَلو جلد ہی ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا

گوگل کی چیٹ ایپلی کیشن اَلو بہت زیادہ کامیاب نہیں ہوئی مگر گوگل اسے کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اسی حوالے سے گوگل کے کمیونی کیشن پراڈکٹس کے وائس پریزیڈنٹ نک فاکس نے چند سکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، جن کے مطابق اَلو کو اب ویب ایپ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ نک کا کہنا ہے کہ ویب ایپلی کیشن ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے۔
سکرین شاٹ کے مطابق ویب ایپ میں سٹیکرز بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ کے مطابق ویب ایپ کو allo.google.com/desktop پر وزٹ کر کے استعمال کیا جا سکے گا تاہم اس وقت اس یو آر ایل پر اس پیج کو وزٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اس چیٹ ایپ کو چونکہ صرف فون نمبر سے استعمال کیا جا سکتا ہےاور ویب پر صرف فون سے گوگل میں لاگ ان نہیں ہوا جا سکتا، اس لیے ہو سکتا ہے کہ اَلو کی ویب ایپ میں بھی وٹس ایپ کی طرح کیو آر کوڈ سے لاگ ان ہوا جا سکے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر کب تک مکمل ہو کر تمام صارفین کےلیے جاری کیا جائے گا۔

Google Allo will soon be available on your desktop
تاریخ اشاعت: 2017-02-23

More Technology Articles