Google Android Marshmallow is now rolling out to Nexus devices

Google Android Marshmallow Is Now Rolling Out To Nexus Devices

گوگل نے اینڈریوڈ مارش میلو جاری کردیا

گوگل کا تازہ ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم مارش میلو(تفصیلات اس صفحے پر) جاری کردیا گیا ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم سب سے پہلے نیکسس 5، 6، 7 اور 9 کے علاوہ نیکسس پلیئر پر بھی اپ ڈیٹ ہوگا۔
اس آپریٹنگ سسٹم کی اہم خصوصیات میں فنگر پرنٹ ریڈر کی سپورٹ، ٹیپ سے ہی خریداری کی تصدیق، لاگ ان اور گوگل ناؤ کی سپورٹ شامل ہے۔

روز مرہ کے بہت سے کام سامنے سکرین پر ٹیپ کرنے سے ہی ہو جائیں گے، جن کے لیے پہلے مینو میں جا کر ایپلی کیشن کھولنی پڑتی تھی۔

(جاری ہے)


گوگل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اینڈریوڈ مارش میلو کم بیٹری استعمال کرتے ہوئے بیٹری کی لائف بڑھا دیتا ہے۔اس میں ایک ڈوز(Doze) موڈ بھی ہے، موبائل استعمال نہ ہو رہا ہو فون خواب خرگوش کے مزے لینے لگتا ہے۔ایک فیچر ایپ سٹینڈ بائی کا بھی ہے، یہ فیچر اُن ایپلی کیشن کی پاور کا استعمال کر دیتا ہے، جو کبھی کبھار استعمال ہو رہی ہو۔


پرانی نیکسس ڈیوائسز میں تو مارش میلو اپ ڈیٹ ہو گا جبکہ نیکسس ایل جی 5 ایکس(تفصیلات اس صفحے پر) اور نیکسس ہواوے 6 پی (تفصیلات اس صفحے پر) میں یہ پہلے سے انسٹال ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-06

More Technology Articles