Google announces Android Things 1 OS for IoT devices

Google Announces Android Things 1 OS For IoT Devices

گوگل نے اینڈروئیڈ تھنگز 1.0 او ایس کا اعلان کر دیا

گوگل نے آئی /او 2018 میں باضابطہ طور پر اینڈروئیڈ تھنگز 1.0 آپریٹنگ سسٹم کا اعلان کر دیا ہے۔اینڈروئیڈ تھنگز گوگل کی طرف سے آئی او ٹی یا انٹرنیٹ آف تھنگز کےلیے آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس کا مقصد ڈویلپر کے لیے آئی او ٹی ڈیوائسز کو اینڈروئیڈسے کنٹرول کرنے کو سہل بنانا ہے۔

(جاری ہے)

آئی او ٹی ڈیوائسز کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیش نظرگوگل اپنے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ تھنگز پر چلنے والی ہر ڈیوائس کے لیے تین سال تک اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔

اس آپریٹنگ سسٹم کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ گوگل ہی تمام ڈیوائسز کے لیے خود سے اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔ ڈیوائسز بنانے والی کمپنیاں خود سے اینڈروئیڈ تھنگز کو کسٹمائز نہیں کر سکیں گی۔ ڈیوائس بنانے والی کمپنیاں اپنی ڈیوائس کے لیے ایپلی کیشنز بنا سکیں گی۔
گوگل نے اپنے آئی او ٹی پلیٹ فارم کو Project Brillo کے طور پر لانچ کیا تھا، جلدہی اس کا نام بدل کر اینڈروئیڈ تھنگز رکھ دیا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-08

More Technology Articles