Google announces big Gmail update with redesigned UI and new security features

Google Announces Big Gmail Update With Redesigned UI And New Security Features

گوگل نے جی میل کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سیکورٹی فیچر جاری کر دئیے

گوگل نے جی میل کا ایک برانڈ نیو ورژن متعارف کرایا ہے۔ اس ورژن میں گوگل نے ای میل سروس کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ جی میل کے لیے بہت سے سیکورٹی فیچرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
گوگل نے سب سے بڑی تبدیلی جی میل کی سیکورٹی بڑھا کر کی ہے۔جی میل میں اب کانفیڈنشل موڈ بھی شامل کیا گیا ہے جو بذات خود کئی فیچرز کا مجموعہ ہے۔اب صارفین ایک دوسرے کو ایکسپائری ڈیٹ کے ساتھ ای میل بھیج سکیں گے۔

اس ایکسپائری ڈیٹ کے بعد ای میل ڈیلیٹ ہو جائے گی۔ غیر متعلقہ افراد کی طرف سے ای میل پڑھنے جانے کےخدشے کو کم کرنے کےلیے ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے ای میل وصول کرنے والے کو ایس ایم ایس پر ایک کوڈ بھیجا جاتا ہے، اس کوڈ کے اندراج کے بعد ہی ای میل وصول کرنے والا مقفل ای میل پڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)


نئے انفارمیشن رائٹس منیجمنٹ کنٹرولز کی شمولیت سے صارفین بھیجی گئی ای میلز کے فارورڈ، ڈاؤن لوڈ، کاپی اور پرنٹ کرنے پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مشکوک ای میلز کے حوالے سے وارننگ کے سسٹم کو بہتر بنایا گیا ہے۔
جی میل میں اب مصنوعی ذہانت کےفیچرز، جیسے Nudging، Smart Reply اور High priority نوٹی فیکیشنز کے فیچرز، بھی شامل کیے گئے ہیں۔
Nudging آپ کو اہم ای میل کے فالو اپ کے حوالے سے یاد دہانی کرائے گا تاکہ آپ انہیں بھول نہ جائیں۔ سمارٹ رپلائی کا فیچر پہلے موبائل میں تو تھا اب ویب صارفین بھی ایک کلک پر جواب دے سکیں گے۔

یوزرانٹرفیس پر اب صارفین کو سامنے ہی آرکائیو، ڈیلیٹ، مارک ایز ریڈ(Mark as read)اور Snooz کے بٹن نظر آئیں گے یعنی اب صارفین کو ان فیچرز کے لیے کسی ای میل کو کھولنا نہیں پڑے گا۔جی میل میں سائیڈ پینل کو بھی دیگر جی سوئٹ ایپس سے اچھی طرح مربوط کیا گیا ہے۔اب جی میل صارفین 90 دن پرانی ای میلز کو بھی بغیر انٹرنیٹ کے یعنی آف لائن سرچ، ڈیلیٹ، write، respond، یا آرکائیو کر سکیں گے۔
اگر جی میل کے یہ فیچرز ابھی تک آپ کے پاس ظاہر نہیں ہوئے تو سیٹنگ پر کلک کریں اور سب سے پہلے آپشن Try New Gmail پر کلک کر دیں۔

Google announces big Gmail update with redesigned UI and new security features
تاریخ اشاعت: 2018-04-26

More Technology Articles