Google announces YouTube TV app for Android TV devices

Google Announces YouTube TV App For Android TV Devices

گوگل نے اینڈروئیڈ ٹی وی کے لیے یو ٹیوب ٹی وی ایپ کا اعلان کر دیا

گوگل نے اپریل میں یوٹیوب ٹی وی سروس کو لانچ کیا تھا۔ اس وقت یہ سروس درجنوں شہروں میں دستیاب ہے۔ گوگل اس سروس کو مزید صارفین تک پہنچانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔گوگل نے اس حوالے سے یوٹیوب ٹی وی ایپ بھی متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایپ پہلے سمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر کے لیے دستیاب تھی، اب صارفین اسے اینڈروئیڈ ٹی وی پر بھی انسٹال کر سکیں گے۔اگلے چند دنوں میں یوٹیوب ٹی وی کے سبسکرائبر اینڈروئیڈ ٹی وی پر بھی یوٹیوب ٹی وی سے محظوظ ہو سکیں گے۔
گوگل کا کہناہے کہ ایسےصارفین جن کے پاس اینڈروئیڈ ٹی وی نہیں لیکن ایپل ٹی وی کے ساتھ ساتھ ایل جی، سام سنگ اور سونی کے سمارٹ ٹی وی ہیں، اُن کے لیے بھی جلد ہی یوٹیوب ٹی وی ایپ متعارف کرائی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-30

More Technology Articles