Google Assistant gets new voice options in nine more languages

Google Assistant Gets New Voice Options In Nine More Languages

گوگل اسسٹنٹ میں نئی مزید زبانوں کے لیے نئے وائس آپشن متعارف کرا دئیے گئے

وائس آپشن کے معاملے میں امریکا سے باہر گوگل اسسٹنٹ استعمال کرنے والوں کےپاس زیادہ آپشنز نہیں ہیں لیکن اب گوگل نے  فرانسیسی، جرمنی، ڈچ، جاپانی، نارویجن، کورین، اٹالین،  انڈیا اور برطانیہ کے لیے انگریزی کا دوسرا وائس آپشن متعارف کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)


ان سب زبانوں میں نئی  وائس ڈیپ مائنڈ (DeepMind) کی WaveNet ٹیکنالوجی  کی مدد سے بنائی گئی  ہے۔ یہ سننے میں قدرتی لگتی ہے۔ سیٹنگ میں اسے جنس کی بجائے دوسرے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔ یعنی ان زبانوں میں صارفین نارنجی یا سرخ رنگ سے آوازوں کو منتخب کر سکیں گے۔یہ نئے آپشنز صارفین کے لیے جاری کر دئیے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2019-09-18

More Technology Articles