Google Assistant is rated top smart speaker assistant after 800 question test

Google Assistant Is Rated Top Smart Speaker Assistant After 800 Question Test

800 سوالات کے ٹسٹ میں گوگل اسسٹنٹ سب سے بہترین سمارٹ سپیکر اسسٹنٹ رہا

جین منسٹر پہلے ایک تجزیاتی فرم پائپر جیفرے میں کام کرتے تھے۔ آج کل وہ دن رات لوپ وینچر کے لیے نئے پراجیکٹ پر  کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے  ایمزون الیکسا، ایپل سری، گوگل اسسٹنٹ اور مائیکروسافٹ کورٹانا کا  800 سوالات پر مشتمل ٹسٹ لیاہے۔ ٹسٹ کےنتائج کے مطابق گوگل اسسٹنٹ نے  تمام  ورچوئل اسسٹنٹ سے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا گیا ہے۔فروری میں ہونے والے پچھلے ٹسٹ میں گوگل اسسٹنٹ کے درست جوابات کی ریشو 81 فیصد تھی۔
اس بار یہ نتیجہ 87.9 فیصد تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل اسسٹنٹ بے شک 87.9 فیصد سوالوں کے درست جواب دے سکا تھا لیکن اس نے 100 فیصد سوالات کو درستی سے سمجھا۔
ہوم پوڈ پر ایپل کی ڈیجٹل اسسٹنٹ سری نے پچھلے ٹسٹ میں صرف 52 فیصد درست جوابات دئیے تھے۔ اس بار سری کے درست جوابات کا سکور 74.6 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

پچھلے ٹسٹ سےاب تک سری کی کارکردگی میں سب سے زیادہ بہتری آئی ہے۔


اس ٹسٹ میں تمام ڈیجیٹل اسسٹنٹس سے 5 مختلف کیٹیگریز میں سوالات پوچھے گئے۔ ان کیٹیگریز میں لوکل، کامرس، نیوی گیشن،  انفارمیشن اور کمانڈ شامل تھیں۔ کمانڈ کے سوا  ان تمام کیٹیگریز میں گوگل اسسٹنٹ ہی سرفہرست رہا۔ کمانڈ میں سری سب سے بہتر تھا ۔ کورٹانا ہر کیٹیگری میں سب سے پیچھے رہا۔
اس ٹسٹ میں دوسری نسل کا ایمزون ایکو (الیکسا)، گوگل ہوم منی (گوگل اسسٹنٹ)، ایپل ہوم پوڈ (سری) اور ہرمان کارڈون انووک (کورٹانا ) شامل تھیں۔
Google Assistant is rated top smart speaker assistant after 800 question test
تاریخ اشاعت: 2018-12-20

More Technology Articles