Google Assistant may scan your face to personalize commands

Google Assistant May Scan Your Face To Personalize Commands

گوگل اسسٹنٹ شخصی نتائج دکھانے کے لیے آپ کا چہرہ بھی سکین کر سکتا ہے

گوگل اسسٹنٹ وائس میچنگ (voice matching) سے  بھی صارفین کو پرسنلائزڈ  یا شخصی نتائج دکھاتا ہے۔ اس کے متبادل کے طور پر اب گوگل آپ  کا چہرہ سکین کر کے بھی   شخصی نتائج دکھا سکتا ہے۔ اینڈروئیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں گوگل ایپ  میں ایسا کوڈ شامل ہے جو پہلے Face Match فیچر کے حوالے سے سامنے آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے گوگل کیمروں سے مزین ڈیوائسز پر آپ کا چہرہ شناخت کر کے شخصی نتائج دکھا سکتا ہے۔
اس فیچر کے حوالے سےابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اس فیچر سے آپ کئی ڈیوائسز پر اپنا چہرہ شامل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے  آپ بغیر وائس پروفائل تخلیق کیے صرف چند تصاویر سے گوگل اسسٹنٹ کو کمانڈز دے سکتے ہیں۔
ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ Face Match کا یہ فیچر کب لانچ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2019-01-28

More Technology Articles