Google Assistant now reads web pages aloud on Android devices

Google Assistant Now Reads Web Pages Aloud On Android Devices

گوگل اسسٹنٹ اب اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر ویب پیج کو باآواز بلند پڑھ سکتا ہے

اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم میں گوگل اسسٹنٹ  ،کمزور بصارت رکھنے اور پڑھنے میں دشواری محسوس کرنے والے افراد کے  لیے اب زیادہ فائدہ مند ہوگیا ہے۔یہ فیچر اُن صارفین کے لیے بھی بہترین ہے جو نئی زبانیں سیکھ رہے ہیں۔گوگل نے ایک نیا فیچر جاری کیا ہے، جس سے  گوگل اسسٹنٹ  اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں ویب پیجیز کو بلند آواز میں پڑھ سکے گا۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں سپیچ ٹیکنالوجی کی بہت سی بہتریوں کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے صارفین کو اینڈروئیڈ  براؤزر میں آرٹیکل پڑھتے ہوئے   بس Hey Google, read it یا Hey Google, read this pageبولنا ہوگا۔ اس کے بعد اسسٹنٹ الفاظ کو ہائی لائٹ کرتے ہوئے انہیں بلند آواز سے پڑھنا شروع کر دے گا۔ صارفین چاہیں تو اسسٹنٹ کے پڑھنے رفتار بھی تبدیل کر سکتے ہیں اور صفحے کے مختلف حصوں پر جمپ بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پڑھنے کی رفتار میں تبدیلی ایسے صارفین کے لیے بہترین ہے، جو دوسری زبانیں سیکھ رہے ہیں۔

اس فیچر  کے استعمال سے صارفین  مقامی زبان میں ظاہر نہ ہونے والے صفحے کا ترجمہ دیگر 42 زبانوںمیں کر سکتے ہیں۔جس کے بعد اسسٹنٹ رئیل ٹائم میں ترجمہ کرتے ہوئے صفحہ پڑھے گا۔ اس زبردست فیچر سے اردو زبان کے صفحات بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کا یہ نیا فیچر تمام صارفین کے لیے جاری ہونا شروع ہو گیا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-05

More Technology Articles