Google Assistant now schedules your appointments with a phone call

Google Assistant Now Schedules Your Appointments With A Phone Call

گوگل اسسٹنٹ اب فون کال کر کے آپ کے لیے اپائنٹمنٹ لے سکتا ہے

گوگل کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر حاضرین اس وقت حیران رہ گئے جب گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے Duplex نامی فیچر متعارف کرایا۔ اس فیچر سے گوگل اسسٹنٹ کاروباری اداروں کو آپ کی طرف سے فون کال کر کے اپائنٹمنٹ شیڈول کر سکتا ہے۔یعنی اب گوگل اسسٹنٹ آپ کے لیے حقیقی اسسٹنٹ والے کام کرے گا۔

(جاری ہے)


سندر پچائی نے بتایا کہ اس وقت 60 فیصد کاروباری اداروں کے پاس آن لائن بکنگ سسٹم نہیں ہے، جس کی وجہ سے گوگل اسسٹنٹ بہت سی جگہوں پر آپ کےلیے آن لائن بکنگ نہیں کر سکتا۔

اس کا حل Duplex فیچر کی صورت میں نکالا گیا ہے۔ اب گوگل اسسٹنٹ بیک گراؤنڈ میں خود ہی کاروباری اداروں کو کال کرے گا اور جو بھی فون اٹھائے گا، اس سے انسانوں کی طرح گفتگو کر کے آپ کے لیےبکنگ کرائے گا۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فیچر کو کب تک صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا لیکن امید ہے کہ صارفین اس سال کے آخر تک اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-10

More Technology Articles