Google bans cryptocurrency mining apps on Play Store

Google Bans Cryptocurrency Mining Apps On Play Store

گوگل نے پلے سٹور پر کرپٹو کرنسی ایپس پر پابندی لگادی

گوگل نے حال ہی میں اپنی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس کے بعد گوگل پلے سٹور پر بہت سی ایپس پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ان ایپس میں کرپٹو کرنسی مائننگ ایپس بھی شامل ہیں۔
گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ پلے سٹور پر اب کرپٹو مائننگ ایپس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تاہم ریموٹیلی کرپٹو مائننگ کو کنٹرول کرنے والی ایپس کی پلےسٹور پر ابھی اجازت ہے۔

پلے سٹور سے جلد ہی کرپٹو مائنر ز کو ہٹا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


پچھلے ماہ ایپل نے بھی کرپٹو کرنسی مائن کرنے والی ایپس پر پابندی لگا دی تھی۔ ایپل نے ایسی ایپس پر پابندی نہیں لگائی تھی جو ڈیوائس سے ہٹ کر، جیسے کلاؤڈ بیسڈ، مائننگ میں معاونت فراہم کرتی ہوں۔
کرپٹو کرنسی کے حوالے سے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رویہ بھی دوستانہ نہیں۔ گزشتہ دنوں فیس بک نے بھی فیس بک اور انسٹآگرام پر کرپٹو کرنسی کے اشتہارات پر پابندی لگا دی تھی۔اسی طرح کروم پر بھی کرپٹو کرنسی مائن کرنے والی ایکسٹینشنز پر پابندی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-27

More Technology Articles