Google brings the Assistant to iOS to compete with Siri

Google Brings The Assistant To IOS To Compete With Siri

گوگل نے ایپل سری کا مقابلہ کرنے کے لیے آئی او ایس پر اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

اپنی آئی او کانفرنس میں گوگل نے اعلان کیا کہ انہوں نے آئی او ایس پر بھی گوگل اسسٹنٹ کو متعارف کرا دیا ہے۔ اس سے ایک ہفتہ پہلے بھی اس طرح کی افواہیں آ رہی تھیں اس لیے گوگل کا یہ اعلان حیرت کا باعث نہیں بنا۔
گوگل نے واضح نہیں کیا کہ آئی او ا یس پر اسسٹنٹ نئی ایپ کی صورت میں کام کرے گا یا اسے مین سرچ ایپ میں میں مربوط کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی او ایس پر سری کی موجودگی میں آئی او ایس صارفین کے لیے گوگل اسسٹنٹ پر آنا آسان نہیں ہوگا۔

گوگل نے صارفین کی ضرورت کی تمام ایپس متعارف کرائی ہوئی ہیں، اگر گوگل اسسٹنٹ کو براہ راست ایپس سے مربوط کر دے گا تو صارفین سری کی بجائے اسسٹنٹ کو استعمال کر سکتےہیں، دیکھنا ہے کہ ایپل ایسے صارفین کو سری تک محدود رکھنےکےلیے اس میں کیا جدت لاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-19

More Technology Articles