Google Calendar will guess your working hours and warn colleagues

Google Calendar Will Guess Your Working Hours And Warn Colleagues

گوگل کیلنڈر آپ کے کام کے اوقات کا اندازہ لگا کر ساتھیوں کو خبردار کرے گا

گوگل کیلنڈر کا ورکنگ آور کا فیچر ایک مفید فیچر ہے۔ یہ دوسروں کو آپ کی ملاقاتوں  اور فارغ اوقات کے بارے میں مطلع کرتا ہے۔
پہلے اس فیچر کو ایپ کی سیٹنگ سے ایکٹیویٹ کرنا پڑتا تھا، لیکن اب یہ بائی ڈیفالٹ فعال ہوگا۔ یہ فیچر  آپ کی پچھلی ملاقاتوں سے  کام کے دنوں میں آپ کی دستیابی کے بارے میں اندازہ لگائے گا، آپ چاہیں تو  ایپ کے اندازے کو تبدیل کر کے حقیقی اوقات سیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس فیچر کی وجہ سے جب آپ کوئی ایونٹ تخلیق کریں گے تو یہ آپ کو مطلع کرے گا کہ کچھ لوگ اس میں شریک نہیں ہو سکیں۔ گوگل  دوسروں  کے کام کے اوقات کا اندازہ کر کے آپ کو مطلع کرے گا۔ اس سے صارفین ایونٹ تخلیق کرتے ہوئے ایسا ٹائم رکھ سکیں گے، جس میں سب لوگ شریک ہو سکیں۔
یہ فیچر جی سوئٹ صارفین کے لیے جاری کیا جا  رہا ہے۔ جلد ہی یہ گوگل کیلنڈر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-04

More Technology Articles