Google Chrome is getting a seriously useful new feature on Android

Google Chrome Is Getting A Seriously Useful New Feature On Android

گوگل کروم فار اینڈروئیڈ میں ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

بہت سے صارفین کروم میں  ڈھیروں ٹیبز ایک ساتھ کھول کر کام کرتے ہیں۔ کچھ موبائل صارفین بھی زیادہ ٹیبز کھولنے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ کروم فار اینڈروئیڈ میں اگر چند ٹیبز کھولی ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں  ہوتا کیونکہ  موجودہ کارڈ سٹائل انٹرفیس  صارفین کےکافی کام آتا ہے۔ تاہم 10 سے زیادہ ٹیبز کھلی ہوں تو سکرولنگ کر کےمطلوبہ ٹیب تلاش کرنا کچھ مسئلہ بن جاتا ہے۔
گوگل کروم میں شامل ایک نیا فیچر صارفین کے  اس مسئلے کا حل ہو سکتا ہے۔ گوگل نے کروم کے؛ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے  ٹیب گروپنگ اور ری ڈیزائنڈ ٹیب کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
لانگ پریس مینو  اب ایک نیا آپشن Open in new tab group بھی پیش کرے گا۔ اس سے آپ سائٹس کو گروپس میں کھول سکیں گے۔نیا گروپ شروع کرنے پر  یہ نیوی گیشن بار میں سب سے نیچے نظر آئے گا۔

(جاری ہے)


گروپ میں کھلی ہوئی ٹیب فیویکون کی  طرح دکھائی دیں گی۔ سرچ بار کے ساتھ Tabآئیکون پر ٹیپ کرنے سےیا سرچ بار سے نیچے سوائپ کرنے سے  آپ نئی ٹیبز سکرین پر پہنچ جائیں گے۔اب آپ کو کارڈز کی بجائے  تھمب نیل ویو نظر آئے گا۔
ٹیب گروپس آپ کو فولڈرز کی طرح دکھائی دیں گے۔ ہر کسی فولڈر میں گروپ میں موجود ٹیب کی تعداد لکھی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی پیجیز کا تھمب نیل پریویو اور پہلے چار پیجیز کے فیویکونز بھی  ہونگے۔
کسی گروپ پر ٹیب کرنے سے زیادہ واضح طور پر پتا چلے گا کہ اس میں کون کونسے لنکس ہیں۔ یہ ٹیب سکرین کی طرح ہی ہوگا۔
اس فیچر سے آپ کھلی ہوئی ٹیبز کو موضوعات کے اعتبار سے گروپس میں رکھ سکتے ہیں۔ اس نئے انٹرفیس پر ابھی کام جاری ہے۔
آپ اگر کروم کینیری استعمال کر رہے ہیں تو اس فیچر کو chrome://flags سے استعمال کر سکتے ہیں۔ فلیگز سکرین پر enable-tab-groups-ui-improvements سرچ کریں اور اس فیچر کو فعال کر لیں۔ فعال کرنے کے بعد آپ کو براؤزر دو بار ری سٹارٹ کرنا پڑے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-27

More Technology Articles