Google confirms coming dark mode to Chrome for Windows

Google Confirms Coming Dark Mode To Chrome For Windows

گوگل نے ونڈوز کے لیے کروم میں ڈارک موڈ کی تصدیق کر دی

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ ونڈوز پر کروم کے ڈارک ورژن پر کام کر رہا ہے۔کرومیم ٹیم کے ایک ڈویلپر نے   ریڈٹ پر  ڈارک موڈ کی تصدیق کی ہے۔سینئر کروم ڈویلپر پیٹر کاسٹنگ نے بتایا کہ وہ ڈیسک ٹاپ کے لیے ڈارک موڈ پر کام کر رہے  ہیں، انہوں نے صارفین کو کہا کہ اس دوران وہ ڈارک تھیم استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


پیٹر نے مئی 2018 میں ایک بگ رپورٹ میں کروم کے ونڈوز 10 میں لائٹ یا ڈارک موڈ کے استعمال کا اشارہ کیا تھا۔

اُن کے مطابق کروم کے انکوگنیٹو ویو کو استعمال کرنے کا تیزرفتار ترین طریقہ ڈارک موڈ ہے۔
ونڈوز 10 میں 2016 سے ایپس کے لیے ڈارک ڈسپلے کا آپشن موجود ہے۔ دوسروں کی طرح ایج اور فائر فاکس بھی یہ اپشن فراہم کر رہے ہیں۔ میک او ایس کےلیے کروم میں بھی ڈارک موڈ شامل کیا جائے گا۔ ہو سکتا ہے اس سال کے شروع میں آنے والے کروم 73 میں ڈارک موڈ شامل ہو۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-01

More Technology Articles