Google confirms launching of two flagship Android Wear smartwatches

Google Confirms Launching Of Two Flagship Android Wear Smartwatches

گوگل 2017 کے شروع میں دو فلیگ شپ اینڈروئیڈ وئیر سمارٹ واچ متعارف کرائے گا

گوگل کے اینڈروئیڈ وئیر کے پراڈکٹ منیجر جیف چانگ نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی دو فلیگ شپ سمارٹ واچز پر کام کر رہی ہے، جنہیں 2017 کی پہلی سہ ماہی یعنی 31مارچ سے پہلے مارکیٹ میں فروخت کےلیےپیش کر دیاجائے گا۔

(جاری ہے)


یہ پہلی ڈیوائسز ہونگی جن میں اینڈروئیڈ وئیر 2.0 انسٹال ہوگا تاہم 2017 میں مزید کئی ڈیوائسز میں یہ تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہوگا، ان میں سےکچھ ڈیوائسز تو جنوری میں ہونے والے سی ای ایس میں متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔
گوگل کی متعارف کرائی جانے والی سمارٹ واچز پکسل برانڈ کی نہیں ہونگی بلکہ ان پر اُن کمپنی کا لوگو ہوگا جو انہیں گوگل کی معاونت سے بنا رہی ہے اور اس کمپنی کا نام بھی ابھی ظاہر نہیں کیا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-22

More Technology Articles