Google contractors are secretly listening to your Assistant recordings
گوگل کے کنٹریکٹرزخفیہ طور پر آپ کی اسسٹنٹ ریکارڈنگز کو سنتے ہیں
بیلجین براڈ کاسٹر وی آر ٹی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل ہوم کی ریکارڈنگ گوگل کے کنٹریکٹر بھی سنتے ہیں۔ کنٹریکٹر یہ ریکارڈنگ کمانڈ دئیے جانے کے تقریباً فورا ً بعد ہی سن لیتے ہیں۔
جس شخص نے گوگل اسسٹنٹ کی ریکارڈ کی گئی آوازیں لیک کی ہیں، وہ گوگل کے لیے کنٹریکٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔وہ آڈیو فائلوں کو تحریری شکل دیتا ہے تاکہ سپیچ ریکگنیشن کو بہتر بنایا جا سکے۔ریکارڈنگ کو لیک کرنے والے کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کی ہر طرح کی آوازیں سنتے ہیں، ان میں ذاتی معلومات، بیڈروم کی گفتگو اور گھریلو تشدد کی آوازیں بھی ہوتی ہیں۔
(جاری ہے)
وی آر ٹی نے نیدرلینڈ اور بیلجیم کے صارفین کی آوازیں سنی ہیں لیکن مخبر نے انہیں دنیا بھر سے صارفین کی ریکارڈنگز سنوائی ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ گوگل کے ہزاروں کنٹریکٹر ساری دنیا میں گوگل اسسٹنٹ کی ریکارڈنگ سنتے ہیں۔
وی آر ٹی کا کہنا ہے کہ گوگل ہوم کے شرائط و ضوابط میں کہیں بیان نہیں کیا گیا کہ اسسٹنٹ کی ریکارڈنگ کو دوسرے انسان سنیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کنٹریکٹر کو ریکارڈنگ فراہم کرنے سے پہلے انہیں گمنام بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے لیے ریکارڈنگ صارفین کے نام کی بجائے نمبروں سے شناخت کی جاتی ہے۔تاہم وی آر ٹی کا کہنا ہے کہ وہ ریکارڈنگ سے صارفین کے گھر کا پتا معلوم کر سکتے ہیں اور صارفین کے بارے میں مزید بہت کچھ جان سکتے ہیں۔
گوگل کا اپنے دفاع میں کہنا ہے کہ وہ تمام آڈیو کلپس کا صرف 0.2 فیصد ہی ٹرانسکرائب کراتے ہیں، تاکہ آواز کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا جا سکے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry