Google device codenamed Taimen runs Geekbench

Google Device Codenamed Taimen Runs Geekbench

گوگل ٹائمن نام کی ڈیوائس متعارف کرائے گا

2016 کے پکسل اور پکسل ایکس ایل کے جانشین کے طور پر گوگل دو نہیں تین ڈیوائسز پر کام کر رہا ہے۔ ان ڈیوائسز میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی ہوگا۔
گیک بینچ کے ڈیٹا بیس کے مطابق ان تین میں سے ایک ڈیوائس کا کوڈ نام ٹائمن (Taimen) ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹائمن میں سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی کے علاوہ چار جی بی کی ریم ہوگی۔ اس ڈیوائس کے پروٹو ٹائپ میں اس وقت تجرباتی طور پر اینڈروئیڈ او کا بے نام ورژن انسٹال ہے۔
افواہوں کے مطابق گوگل پکسل سلسلے کی دوسری ڈیوائسزجو ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہیں ، کے نام مسکی (Muskie)اور وال آئی(Walleye) ہیں۔

Google device codenamed Taimen runs Geekbench
تاریخ اشاعت: 2017-05-11

More Technology Articles