Google Earth's new creation tools help you tell stories

Google Earth's New Creation Tools Help You Tell Stories

گوگل ارتھ کے نئے ٹولز سے آپ اپنی سٹؤریز بیان کر سکیں گے

گوگل ارتھ نے کچھ عرصہ قبل کمیونٹی بلڈنگ فیچر کو متعارف کرایا تھا۔ 2017 میں ایپ کی ری ڈیزائننگ کے بعد اس کی توجہ پروفیشنل وائجر سٹوریز کی طرف ہو گئی۔ اب ایک بار پھر کمپنی کی توجہ سٹوریز کی طرف ہو گئی ہے۔ گوگل ارتھ نے ویب ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔جس کی مدد سے صارفین اپنی سٹوریز بیان کر سکیں گے۔اس فیچر سے آپ مارکر، لائنوں کی ڈرائنگ بنا کر اپنا میڈیا (بشمول فل سکرین سلائیڈ) اٹیج کر کے خاص تھری ڈی یا سٹریٹ ویو کا زاویہ منتخب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آپ ان سب کو ایک ساتھ جوڑ کر اپنی سٹوری کے مطابق ٹور یا ان جگہوں کے بارے میں ان کہی باتیں باتیں بیان کر سکتے ہیں۔
آپ سٹوریز کو موبائل ایپ میں تخلیق نہیں کر سکیں گے لیکن آپ انہیں ہر جگہ شیئر کر سکیں گے اور دوسرے ساتھیوں کو مدد کے لیے دعوت دے سکیں گے۔ گوگل نے اس ٹؤل کو انفرادی صارفین کے لیے ہی نہیں بلکہ کلاس رومز اور ماحولیاتی گروپس کے لیے بھی ڈیزائن کیاہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-11-20

More Technology Articles