Google Earth’s fantastic new app is now on iOS

Google Earth’s Fantastic New App Is Now On IOS

گوگل ارتھ کی زبردست نئی ایپلی کیشن اب آئی او ایس پر بھی لانچ کر دی گئی

اپریل میں کئی سالوں کے بعد گوگل ارتھ میں زبردست اپ ڈیٹس متعارف کرائی تھی لیکن یہ صرف اینڈروئیڈ اور ویب صارفین کے لیے تھیں۔اب یہی فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ان اپ ڈیٹس میں گوگل نے بہت سے مقامات کا نیا تفصیلی تھری ڈی میپ شامل کیا تھا۔ اس فیچر سے صارفین مجازی طور پر کسی لینڈ سکیپ پر پرواز کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تصویر کو شیئر ایبل پوسٹ کارڈ کی شکل میں شیئر بھی کر سکتے ہیں۔


ایپ میں ایک نیا وائجر سیکشن بھی ہے۔ جس سے صارفین دلچسپ مقامات کا انٹرایکٹیو ٹور لے سکتے ہیں، جس میں 360 ڈگری تصاویر اور نالج کارڈ بھی شامل ہونگے۔ اگر آپ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ پہلے کونسی جگہ سے دیکھنا شروع کریں تو آپ I’m Feeling Lucky بٹن ٹرائی کر سکتے ہیں۔
آئی او ایس صارفین گوگل ارتھ ایپلی کیشن کو یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-02

More Technology Articles