Google Fuchsia OS now has a UI for smartphones and tablets

Google Fuchsia OS Now Has A UI For Smartphones And Tablets

سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے لیے گوگل فیوشا کا یوزر انٹرفیس سامنے آگیا

گوگل خاموشی سے ایک نئے آپریٹنگ سسٹم فیوشا او ایس (Fuchsia OS)  پر کام کر رہا ہے، جو اینڈروئیڈ میں استعمال ہونے والے لینکس کرنل کو   نئے مائیکرو کرنل میجنٹا(Magenta) سے بدل دے گا۔یہ اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم اب صرف کمانڈ لائن  پر مشتمل نہیں رہا۔ سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے لیے اس کا یوز انٹرفیس بھی ہے۔ ابھی تک گوگل نے یہ نہیں بتایا کہ وہ فیوشا کو کیوں بنا رہاہے۔

(جاری ہے)

گوگل فیوشا کے حوالے سے اپنے ارادے مستقبل میں ہی ظاہر  کرے گا۔فیوشا کے یوزر انٹر فیس کو آرماڈیلو(Armadillo) کا نام دیا گیاہے۔ آرماڈیلو کو عمودی سکرول کیا جا سکتا ہے۔ اس میں پروفائل فوٹو، موجودہ وقت، لوکیشن اور بیٹری آئیکون بھی ہے۔اس میں شامل کارڈز کی سیریز کو سٹوری کارڈز کا  نام دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-08

More Technology Articles