Google Goggles app gets updated to announce its death

Google Goggles App Gets Updated To Announce Its Death

گوگل نے گاگلز ایپ کو اپ ڈیٹ کر دیا۔ ایپ کو ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا

اگرآپ ڈائنو سارز (یعنی موٹرولا ڈرائیڈ اور نیکسس ون) کے زمانے سے اینڈروئیڈ کےصارف ہیں تو اینڈروئیڈ مارکیٹ (موجودہ پلے سٹور) پر آپ نے گوگل گاگلز ایپ کو لازمی دیکھا ہوگا۔ اس ایپ کو دسمبر 2009 میں لانچ کیا گیا تھا۔ 2014 کے بعد اسے اب اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔اپ ڈیٹ کے ساتھ ہی اس ایپ کو ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
گوگل گاگلز کو موبائل کیمرے کی مدد سے مختلف اشیاء کی شناخت کے لیے بنایا گیا تھا۔

یہ کیو آر اوربار کوڈ کے ساتھ لیبلز بھی پڑھ سکتی ہے۔ اس ایپ کا آئی او ایس ورژن 2010 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
نئی اپ ڈیٹ کے بارے میں گوگل نے وضاحت دی ہے کہ اس سے آپ اپنے ارد گرد اشیاء کو تلاش کو تلاش کر سکتے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل لینز اب کئی اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

گوگل لینز مشہور مقامات، جانوروں اور پودوں کی شناخت کر سکتا ہے۔

آپ اسے کیلنڈر میں تقریبات شامل کرنے، الفاظ کا ترجمہ کرنے اوربزنس کارڈ پر درج ای میل ایڈریس پر ای میل بھیجنےکےلیے استعمال کر سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ صآرفین گوگل گاگلز کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
اینڈروئیڈ صارفین گوگل لینز کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس گوگل لینز کے فیچر گوگل فوٹوز سے استعمال کر سکتے ہیں۔ آئی او ایس صارفین گوگل فوٹوز ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-18

More Technology Articles