Google has sold around 1 million Pixel smartphones

Google Has Sold Around 1 Million Pixel Smartphones

گوگل نے تقریباً ایک ملین پکسل سمارٹ فون فروخت کیے ہیں

گوگل نے باضابطہ طور پر کسی کو نہیں بتایا کہ اس نے کتنے پکسل فون فروخت کیے ہیں۔ تاہم گوگل کے پلے سٹور کے ڈیٹا سے ہم کافی درستی سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ گوگل نے کتنے پکسل اور پکسل ایکس ایل فون فروخت کیے ہیں۔
گوگل پلے سٹور میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کونسی ایپ کتنی بار انسٹال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے معلوم ہوا ہے کہ پکسل لانچر کی ایپ 500,000 - 1,000,000 کی رینج سے 1,000,000-5,000,000 کی رینج میں داخل ہو گئی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ 8 ماہ پہلے لانچ کے بعد پکسل فون 1 ملین سے زیادہ کی تعداد میں فروخت ہو چکے ہیں۔
پکسل لانچر کو خصوصی طور پر پکسل فونز کے لے بنایا گیا ہے۔ یہ پکسل سی ٹیبلٹ پر بھی انسٹآل نہیں ہوتا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایپ کے انسٹال ہونے کی تعداد ہی ایکٹیویٹ ہونے والے پکسل فونز کی تعداد ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-14

More Technology Articles