Google hopes to reboot its low cost Android phone program

Google Hopes To Reboot Its Low Cost Android Phone Program

گوگل سستے سمارٹ فونز پروگرام کو دوبارہ لانچ کرے گا

گوگل نے اینڈروئیڈ ون پروگرام ترقی پذیر ممالک میں ہرشخص کے پاس موبائل ہونے کے مقصد سے لانچ کیا گیا تھا مگر یہ پروگرام بری طرح ناکام ہوگیا۔صارفین اور موبائل تیار کرنے والے اداروں نے اینڈروئیڈ ون کو زیادہ پسند نہیں کیا۔ اس کی وجہ فون کی قیمت اور گوگل کی طرف سے فون کے ہارڈ وئیر کا سخت معیار ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایک رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ گوگل اپنے اینڈروئیڈ ون پروگرام کو دوبارہ سے شروع کرنے والا ہے۔

اس بار گوگل نے فون کے حوالے سے ہارڈ وئیر کی شرائط کافی نرم کر دی ہیں، جس سے فون کی قیمت کافی کم ہوجائے گی۔ ترقی پذیر ممالک، جہاں فون کی ذرا سی کم قیمت کی وجہ سے مقابلے کی اچھی فضا بن جاتی ہے، میں گوگل کا یہ اقدام اینڈروئیڈ ون کو دوسرے سمارٹ فون پر برتری دلا سکتا ہے۔نئے معیارات کے تحت جلد ہی ایک اینڈروئیڈون فون بھارت میں لانچ ہونے والا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-05

More Technology Articles