Google Inbox gets shutdown date

Google Inbox Gets Shutdown Date

گوگل ان باکس کو اس ماہ کے آخر تک ختم کر دیا جائےگا

گوگل ان باکس ایپلی کیشن کو جی میل کا مستقبل سمجھا جا رہا تھا۔ اس میں زیادہ ایڈونس فلٹرنگ اور بہت سے فیچر شامل کیے گئے تھے لیکن اب اس کےدن بھی گِنے جا چکے ہیں۔
گوگل ان باکس کو اسی ماہ کے آخر تک ختم  کیا جا رہا ہے۔ Google.com/inbox پر وزٹ کریں تو گوگل صارفین کو اس کی شٹ ڈاؤن کی تاریخ کے بارے میں بتاتے ہوئے جی میل پر منتقل ہونے کی تجویز دیتا ہے۔

(جاری ہے)


پیغام کے مطابق گوگل مارچ کے آخر تک گوگل ان باکس کو ختم کر دے گا جبکہ 2 اپریل کو ان باکس کی ایپلی کیشن بھی بند کر دی جائے گی۔


اگرچہ گوگل نے ان باکس کے بہت سے فیچر جی میل میں شامل کیے ہیں لیکن تمام فیچرز شامل نہیں کیے۔ ان باکس استعمال کرنے والے صارفین پریشان ہیں کہ گوگل نے جی میل میں ایکشن ایبل لنکس کی ان لائن ہائی لائٹس، ان باکس میں ہی لنکس محفوظ کرنے اور ای میلز کے گروپس آرکائیو کرنے کے فیچر جی میل میں شامل نہیں کیے گئے۔
امید ہے کہ گوگل مستقبل میں جی میل میں یہ تمام فیچرز شامل کر دےگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-21

More Technology Articles