Google is pulling the plug on YouTube annotations on May 2

Google Is Pulling The Plug On YouTube Annotations On May 2

گوگل 2 مئی سے یوٹیوب انوٹیشنز ختم کر دے گا

گوگل نے 2008 میں یوٹیوب انوٹیشنز(annotations) کو متعارف کرایا تھا۔اب گوگل یوٹیوب کے اس فیچر کو ختم کر رہا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ 2 مئی سے یوٹیوب صارفین اپنی ویڈیوز میں انوٹیشنز کا فیچر شامل نہیں کر سکیں گے۔ 2 مئی کے بعد صارفین سابقہ انوٹیشنز کو نہ ہی ایڈٹ کر سکیں گے اور نہ ہی نئی انوٹیشنز شامل کر سکیں گے تاہم صارفین کےلیے سابقہ انوٹیشنز ڈیلیٹ کرنے کا فیچر بدستور فعال رہے گا۔


ایچ ٹی ایم ایل 5 کی آمد کے بعدگوگل کے پاس انوٹیشنز ایڈیٹرز کو ختم کرنے کی کئی وجوہات ہیں۔ انوٹیشنز کو اس وقت یوٹیوب کا حصہ بنایا گیا تھا جب زیادہ تر ٹریفک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹروں سے آتا تھا اور ویب پر فلیش پلیئر کا استعمال کیا جاتا تھا۔ آج کل یوٹیوب کا 60 فیصد ٹریفک موبائل سے آتا ہے جہاں انوٹیشنز کام نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بہت سے صارفین بھی انوٹیشنز کو پسند نہیں کرتے۔

گوگل کے مطابق صارفین اوسطاً ایک انوٹیشن پر کلک کرنے سے پہلے 12 انوٹیشنز کو ڈس مس کرتے ہیں، یعنی اس کے شامل کرنے کا زیادہ فائدہ نہیں رہا۔
یوٹیوب نے جب سے اپنے صارفین کے لیے جدید کارڈز اور اینڈ سکرینز کا فیچر متعارف کرایا ہے انوٹیشنز کا استعمال کافی کم ہوگیا ہے۔ کارڈز اور اینڈ سکرینز کے فیچر کے بعد انوٹیشنز کے استعمال میں 70 فیصد کمی واقع ہو گئی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-18

More Technology Articles