Google is revealing the new Google Earth next week

Google Is Revealing The New Google Earth Next Week

گوگل اگلے ہفتے نئے گوگل ارتھ کو متعارف کرائے گا

کمپیوٹر پر زمین کے سیر کرنےکے لیے گوگل ارتھ ایک بڑازبردست سافٹ وئیرہے لیکن گوگل کا میپس اس سے زیادہ پاور فل ہوگیا ہے۔اس کے باوجود گوگل ابھی تک گوگل ارتھ کو بھولا نہیں ہے۔ گوگل 18 اپریل کو یعنی ارتھ ڈے( 22 اپریل)سے 4 دن پہلے ایک تقریب کا انعقاد کرے گا، جہاں گوگل ایک نئے گوگل ارتھ کو لانچ کرے گا۔

(جاری ہے)


گوگل نے نئے گوگل ارتھ کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں ہیں لیکن لگتا ہے کہ گوگل نے اسے مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا ہو گا۔
گوگل ارتھ روایتی طور پر گوگل میپس کا سب سے پاورفل متبادل ہے۔ گوگل ارتھ میں فلائٹ سیمولیٹر کا فیچر استعمال کیا جا سکتا ہے یا مختلف اوقات میں گلوبل وارمنگ کے اثرات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-12

More Technology Articles