Google is testing a lite Search app for Android users on slow connections

Google Is Testing A Lite Search App For Android Users On Slow Connections

گوگل سست انٹرنیٹ کنکشن کے لیے ہلکی پھلکی سرچ ایپ کے ٹسٹ کر رہا ہے

گوگل انڈونیشیا میں اینڈروئیڈ پر ایک ہلکی پھلکی سرچ ایپ کے تجربات کر رہا ہے۔ یہ ایپ سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن پر بہترین کام کرے گی۔
یہ ایپ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اور اس میں کسٹومائز شارٹ کٹس کے ساتھ سرچ بار بھی شامل کی گئی ہے، جس سے صارفین ہر طرح کے مواد، جیسے خبریں، موسم، مشہور سائٹس اور گوگل ٹرانسلیٹ، تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


”سرچ“ نامی ایپ میں سرچ کرتے ہوئے سکرین کو سوائپ کر کے زبانوں کو بھی سوئچ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صارفین شارٹ کٹس کے استعمال سے براہ راست مختلف کیٹیگریز جیسے تفریح، فیشن اور بیوٹی تک رسائی حاصل کر کے لامحدود تصاویر دیکھ کر سکتےہیں، انہیں شیئر اور ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتےہیں۔
شارٹ کٹس دیکھ کر تو اندازہ ہوتا ہے کہ 1گوگل اس ایپ کو سرچ ٹول کی بجائے لانچ پیڈ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ گوگل نے اسے چند ممالک میں لانچ کرنے کے علاوہ دوسرے ممالک میں کیوں لانچ نہیں کیا۔
گوگل اس سے پہلے ٹرائی اینگل(Triangle) کے نام سے بھی ایک ایپلی کیشن متعارف کرا چکا ہے۔ٹرائی اینگل کو بھی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ڈیٹا کی بچت کے لیے بنایا گیا تھا۔ گوگل ایک بار پھر کچھ ایسے ہی تجربات کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-19

More Technology Articles