Google is very close to buying HTC's smartphone business

Google Is Very Close To Buying HTC's Smartphone Business

گوگل ایچ ٹی سی کے سمارٹ فونز کا کاروبار خریدنے والا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل تائیوان کی کمپنی ایچ ٹی سی کے سمارٹ فون کے کاروبار کو خریدنے والا ہے۔تائیوانی پبلی کیشن میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق گوگل اور ایچ ٹی سی اس خریداری کے آخری مراحل میں ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گوگل اس خریداری کے لیے کتنی رقم ادا کرے گا۔
اس سے پہلے گوگل کا موبائل فون کمپنی چلانے کا تجربہ زیادہ خوشگوار نہیں تھا۔

(جاری ہے)

گوگل نے 2012 میں موٹرولا کو 12.5 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ 2سال بعد گوگل نے اسے صرف 3ارب ڈالر میں فروخت کر دیا تھا۔ اب تین سال بعد گوگل ایک بار پھر سمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے کاروبار میں داخل ہورہا ہے۔
ایچ ٹی سی گوگل کے لیے پکسل فون بناتا رہا ہے۔لگتا ہے کہ اب ایچ ٹی سی کے سمارٹ فون کے کاروبار کو خرید کر گوگل خود ہی مزید جدید فون بنائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-08

More Technology Articles